نئی دہلی،4اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے کاویری تنازع میں کرناٹک حکومت کو آج ہدایت دی کہ وہ سات سے 18 اکتوبر تک تمل ناڈو کے لئے روزانہ 2000 کیوسک پانی چھوڑے۔
جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اہدے امیش للت کی بینچ نے کیس کی اگلی سماعت کے
لئے 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سات سے 18 اکتوبر تک تمل ناڈو کے لئے دو دو ہزار کیوسک پانی فراہم کرنے کی کرناٹک حکومت کو ہدایت دی۔
عدالت نے کہا کہ اس دوران مرکزی آبی کمیشن کے چیئرمین کی قیادت میں ایک ٹیم موقع پر جاکر حقیقت کا پتہ لگائےگي اور سماعت کی اگلی تاریخ کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔